شعبہ اردو، ساوٴتھ کیمپس، کشمیر یونیورسٹی میں توسیعی خطبہ بعنوان “کشمیر میں اردو افسانہ"
اننت ناگ، 12 نومبر1211 : کشمیر یونیورسٹی کے ساؤتھ کیمپس اننت ناگ میں شعبہ اردو نے پیر کو ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں وادی کے معروف افسانہ نگار رتن سنگھ کنول نے ایک توسیعی خطبہ بعنوان “کشمیر میں اردو افسانہ” پیش کیا۔ اس تقریب میں شعبہ کے اساتذہ کے ساتھ
طلباء نے بھی شرکت کی۔ اکیڈمک کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جاوید اقبال بٹ نے مہمان مقرر، فیکلٹی ممبران اور طلباء کا تعارف پیش کرتے ہويٴے تمام سامعین کا خیر مقدم کیا۔ رتن سنگھ کنول نے مختصر افسانہ نگاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں افسانہ لکھنے کے کلچر کے پیچھے تیرتھ کشمیری،
پریم ناتھ پردیسی وغیرہ کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے افسانہ نگاری کے پس منظر پر بحث کرتے ہوۓ یہاں کے افسانہ نگاروں کی افسانہ نگاری پر کا بھی تفصیلی جايٴزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو ثقافت میں افسانہ نگاری کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔ اس موقع پر رتن سنگھ کنول کے افسانوی مجموعے “اجڑتے لمحوں کی
کھیتیاں” کی رسم رونمايٴی بھی انجام دی گيٴی۔ ڈايٴریکٹر ساؤتھ کیمپس ڈاکٹر مختار احمد کھانڈے نے اختتامی کلمات کہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان کی شان کو زندہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تحریری صالحیتوں کو بڑھانے کے لیے
مختصر افسانہ لکھنے کی طرف بھی توجہ مبذول کریں۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر نصرت امین نے انجام دی جب کہ ڈاکٹر مظفر منظور نے اظہار تشکر کے کلمات پیش کیے۔